پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحاد کی بڑی وکٹ گرادی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کی بڑی وکٹ گرا دی۔  خیا ل رہے کہ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی قریبی ساتھی مہتاب اکبر راشدی اور ان کے شوہر سید اکبر شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔  ذرائع کے مطابق انہوں نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق مہتاب اکبر راشدی 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے اداکارہ کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ بیوروکریسی کی طرف چلی گئیں۔

واضح رہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی کی ڈائریکٹر، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ریجنل آفس کی ڈائریکٹر اورسندھ گورنمنٹ میں ڈائریکٹر لیاقت لائبریری، سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم اور سیکریٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس کے مناصب پر فائز رہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے