رانا ثناء اللہ

حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آکر بیٹھے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم براہ راست حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ان پر اعتبار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومت پیشکش ٹھکرا دی، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن میں آکر بیٹھے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 1970 کے بعد سارے انتخابات متنازع ہوئے، ضمنی اور سینیٹ کے الیکشن پر بھی تنازع ہوا، اصلاحات نہیں کریں گے تو ہر الیکشن میں ایسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے