سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا جو کہ کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سےمقابلےمیں 3 جوان بھی شہید ہوئے، لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر، سپاہی عبد الحمید شہداء میں شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، مقابلےمیں سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ختم کے لیے پر عزم ہیں،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے