سید خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بخار اور کھانسی ہونے پر آج صبح کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کیسز کی بڑی تعداد پنجاب اور سندھ میں سامنے آئی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے