عرفان صدیقی

نوازشریف انصاف کے تقاضے پورے کرکے واپس آرہے ہیں۔ عرفان صدیقی

دبئی (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف انصاف کے تقاضے پورے کرکے واپس آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف آج ہی سعودی عرب سے دبئی پہنچ جائیں گے جس کے بعد ان کے پاکستان پہنچ کر خطاب کے حوالے سے گفتگو ہوگی کیونکہ نواز شریف جلسے میں لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھیں گے۔ سرنڈر کرنے والوں کو عدالت کی طرف سے مہلت دینا روایت ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی محاذ آرائی کی سیاست کو پسند نہیں کرتے، نواز شریف کی سوچ ہے کہ ووٹ لے کر آنے والوں کو حکمرانی اور پالیسی بنانے کا حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تاخیر کی وجہ ایک اہم میٹنگ ہے، نواز شریف اپنے پرانے پروگرام کے مطابق پہلے اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں سے لاہور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے