پنجاب میں 110 ترقیاتی منصوبے 10جنوری تک مکمل ہوجائیں گے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 30 اسپتالوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، پنجاب میں 110ترقیاتی منصوبے 10جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کا 600 ارب کا گردشی قرضہ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہور چیپٹر کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران انٹرپرینیورز آرگنائزیشن لاہور چیپٹر نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجاویز دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن ارکان کو گلوبل ویلیج مال میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

واضح رہے کہ انٹرپرینیور نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو انڈسٹریل اسٹیٹس میں آسان شرائط پر اراضی دینے کی تجویز کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے 36 محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے جاری ہوں گے، چیمبرز آف کامرس کے صدور کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے بورڈز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے