خواجہ سعد رفیق

دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت)  وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے بیانات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل دھمکی آمیز مذاکرات کی پیشکش کی لیکن دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے لہٰذا غیر مشروط مذاکرات کے لیے بیٹھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018کا الیکشن عمران خان کو چوری کرکے دیا گیا تھا، پونے چار برس عمران خان وفاق میں حکمراں رہے جس کے بعد آئینی جمہوری تبدیلی کے نتیجے میں عمران خان کا دور ختم ہوا، حکومت ختم ہونے کے بعد عمران خان کی سازشیں ایک ایک کرکے ناکام بنائیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک اسمبلیاں توڑنا احسن عمل نہیں، ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، اگر آپ مذاکرات چاہتے ہیں تو فیصلہ پی ڈی ایم کرےگی،  مذاکرات کا عمل سیاست کاحصہ ہے، آپ سنجیدہ بات کریں گے تو سنجیدہ جواب ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے