نورڈ اسٹریم

روس نے کی دس دن بعد یورپ کو گیس کی سپلائی بحال

ماسکو {پاک صحافت} روس نے بحیرہ بالٹک سے گزرنے والے نورڈ اسٹریم ون سے جرمنی کو فراہم کی جانے والی گیس کو اس انتباہ کے ساتھ بحال کر دیا ہے کہ وہ گیس کی سپلائی مکمل یا جزوی طور پر منقطع کر سکتا ہے۔

روس نورڈ اسٹریم ون پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس فراہم کرتا ہے، جسے اس نے پائپ لائن کے نیٹ ورک کی سالانہ مرمت کے نام پر دس دنوں کے لیے بند کر رکھا تھا۔

یورپ میں روس کی گیس کی سپلائی میں تعطل نے بڑی تشویش کو جنم دیا اور یورپی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ روس مغرب کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے جواب میں یورپ کی گیس بند کر رہا ہے اور وہ اسے بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔

جرمنی ان ممالک میں سے ایک ہے جو توانائی کی ضروریات کے لیے روس پر زیادہ انحصار کرتا ہے اور اس نے یوکرین پر روس کے حملے سے قبل اپنی 55 فیصد گیس روس سے خریدی تھی۔

روس نے نورڈ سٹریم ون سے گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے، لیکن گیس کی مقدار پہلے کے مقابلے میں صرف 40 فیصد ہے۔

روس بحیرہ بالٹک سے گزرنے والی نورڈ اسٹریم ون پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس فراہم کرتا ہے روس نے 12 بلین ڈالر کی لاگت سے یورپ کو اضافی گیس فراہم کرنے کے لیے نورڈ اسٹریم 2 کا منصوبہ بھی مکمل کیا، لیکن روس کے یوکرین پر حملے کے بعد، جرمنی نے فی الوقت نورڈ سٹریم II سے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔

یورپی کمیشن نے بدھ کے روز اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ اگلے سات ماہ کے دوران گیس کی کھپت میں 15 فیصد کمی کریں تاکہ گیس پر روس کے انحصار کو کم کیا جا سکے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یورپ کو گیس کی فراہمی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ روسی کمپنی گیز پروم اپنے تمام معاہدوں کا احترام کرے گی۔ پیوٹن کے ترجمان پیسکوف نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ روس گیس کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

جرمنی کے نیٹ ورک ریگولیٹر کلاوس مولر نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا کہ نورڈ اسٹریم ون سے گیس کی سپلائی کی بحالی روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی علامت نہیں ہے۔

روس پہلے ہی پولینڈ، بلغاریہ، ہالینڈ، ڈنمارک اور فن لینڈ کو گیس کی قیمتوں کی ادائیگی کے حوالے سے اختلافات کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ

امریکہ نے ٹیلی گرام چینل “غزہ ہالہ” اور اس کے بانی پر بھی پابندی لگا دی

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن کے نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے