احسن اقبال

مہنگائی کیوجہ سے اب پی ٹی آئی کے ووٹرز بھی دہائیاں دے رہے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ووٹرز بھی دہائیاں دے رہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت مزید بڑھنے والی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تباہ کن اضافہ مہنگائی کا ایٹم بم ہے جو عوام پر مارا گیا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے اور ہاتھ میں ایمانداری کی تسبیح پکڑ کر لوٹ مار کرنے پر ہے۔ یہاں کوئی فیصلہ سازی کا نظام نہیں بچا، کوئی ادارہ نہیں بچا، معیشت کا یہ حال ہے کہ عام آدمی چیخ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں نالائقوں کو حکمران لگایا جاتا تھا، کیا وہاں حکمران خود عیش کرتے اور غریب غربت کی آگ میں جلتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے