رانا ثناء اللہ

دھاگے میں اٹکی حکومت کو جہانگیر ترین 24 گھنٹے میں گرا سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاگے میں اٹکی ہوئی ہے، جسے جہانگیر ترین 24 گھنٹے میں بھی گرا سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لئے ہوا، فضا اور التجا بدل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  اب عمران خان کو جہانگیر ترین سے ملاقات میں اُن سے این آر او ملنے کا امکان نہیں، اُنہیں بلندترین مقام پرلانے والے اب کم ترین مقام پرلانے والے ہیں، ٹھنڈی ہوابھی اُنہیں آسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے باغی ارکان رابطے میں ہیں اُنہیں غیر مشروط طورپر گلے لگانے، مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کافیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کا مریض مصروفیات ترک کرنے کی بجائے بنی گالہ میں کابینہ کی میٹنگ کرے گا تو وہ عوام کو ایس اوپیز پرعمل کاحکم کیسے دے سکتا ہے؟،  وزیراعظم اور اکثر وزرا  خود ماسک نہیں پہنتے اور عوام کو پابند کیا جا رہا ہے۔ ابتدا سے اب تک حکومت نے عوام کوکوروناسےمحفوظ رکھنے کے لئے اقدامات نہیں کئے اب فوج سے خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے