کبوتا فارماسوٹیکل کمپنی کا چشمہ

دور کی کمزور نظر سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا، وہ بھی بغیر آپریشن کے

ٹوکیو (پاک صحافت) ماہرین نے دور کی کمزور نظر والوں کو بڑی خوشخبری  سنادی، اب وہ اس مسئلے سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پا سکتے ہیں، وہ بھی بغیر کسی سرجری و آپریشن کے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  حال ہی میں جاپان کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے دور کی کمزور نظروں سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانے کا بہترین حل نکال لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کبوتا فارماسوٹیکل کمپنی نے ایسے اسمارٹ گلاسز تیار کیے ہیں جسے دن میں صرف ایک گھنٹہ لگا کر رکھنے سے آپ کی کمزور نظریں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی کبوتارفارموسوٹیکل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ   ان کے اسمارٹ گلاسز کو دن میں ایک گھنٹہ یا 90 منٹ تک پہننے پر آپ کی دور کی کمزور نظریں ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔ ان اسمارٹ گلاسز کو بنانے والے ڈاکٹر ریو کبوتا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور ابھی ہم یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس چشمے کو پہننے کے بعد اس کے اثرات کتنے عرصے تک برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ جاپانی کمپنی کی جانب سے  اس چشمے کی فروخت کا آغاز  2021 کے وسط سے ایشیاء سے کی جائے گی، کیونکہ ایشیاء میں بے شمار افراد کو دور کی کمزور نظروں کے مسئلے کا سامنا ہے۔   یاد رہے کہ دور کی نظریں کمزور ہونا کافی پریشانی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ انسان چشمے کے بغیر دور کی چیزوں کو دیکھنے سے قاصر ہوتا ہے اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ آپ سرجری کرا لیں۔ تاہم جاپانی ماہرین نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے، جس کے بعد دور کی کمزور نظر والوں کو  بغیر سرجری کرائے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے