آکسیجن

سعودی عرب نے کی بھارت کی مدد، 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھجوائی

ریاض{پاک صحافت} کورونا کی نئی تباہ کن لہر میں آکسیجن گیس کی قلت کے شکار بھارت کو سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجوا دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھارت کے لیے 80 میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو بھارتی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔

ادھر بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران یومیہ ساڑھے تین لاکھ کیسز کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور کووڈ-19 کے مریضوں کی زندگی کی ضامن آکسیجن گیس ناپید ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں لگ گئیں، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی گیس ختم ہوگئی جس پر بھارت نے آکسیجن گیس کے حصول کے لیے سنگاپور سے بھی رابطہ کیا اور اب سنگاپور کی حکومت بھی ہوائی جہاز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز بھیج رہی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات بھی کھیپ بھیج رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 691 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر: ایران کے قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا

پاک صحافت اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور نائب نمائندے نے غزہ کے عوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے