بلاول بھٹو

دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ پہلی بار کراچی میں پی پی کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتے ہیں دونوں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ کراچی کے شہری پانچ سال بعد مجھ سے شہر کی کارکردگی کے بارے میں سوال کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ اس ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ آج ہم ان تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم اپنی کامیابی کو اپنے شہدا کے نام کرتے ہیں۔ ہماری پارٹی ہمیشہ سے ہی عوام کیلئے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ماضی میں یہ شہر ایک فون کال پر چلتا تھا، ہم تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل بیٹھ کر تمام مسائل کا خاتمہ کریں۔ ملک کے تمام مسائل کا حل کراچی کی ترقی میں ہے۔ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی وفاقی حکومت ہو ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں اس کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے