پی ٹی اے

بغیر رضامندی کے کسی صارف کے فون میں ویلیو ایڈڈ خدمات نہ دی جائیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں موجود تمام سم نیٹ ورکس کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق صارف کی مرضی کے بغیر اس کے فون میں کسی قسم کی ویلیو ایڈڈ خدمات فعال نہ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صارف کو ویلیو ایڈڈ سروس کا تصدیقی پیغام یا نوٹیفکیشن لازمی بھیجیں تاکہ صارف کی رضامندی اس میں شامل ہو، بغیر رضامندی کے کسی صارف کے فون میں ویلیو ایڈڈ خدمات نہ دی جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں لازمی اپنی رپورٹ جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے یہ قدم صارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے