مریم نواز

مریم نواز کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد، دیا جلائے رکھنے کا پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پاکستان کے ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ہمیشہ دیا جلائے رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام لوگوں کی خوشیوں اور خوشحالی کی خواہش کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے نائب صدر مریم نواز نے دیوالی کے موقع پر جاری پیغام میں دیا جلائے رکھنے کا پیغام دیا ہے۔  خیال رہے کہ دیوالی کے موقع پر ن لیگ کی نائب صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ وہ تمام لوگوں کی خوشیوں اور خوشحالی کی خواہش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے  اپنے پیغام میمں لکھا کہ ’پاکستان اور دنیا بھر میں دیوالی کا جشن منانے والے ہر ایک کو اس تہوار کی مبارک ہو۔‘

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے