رانا ثناءاللہ

امریکی صدر نے پاکستان کے متعلق چول ماری ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے متعلق چول ماری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پنجابی میں کہتے ہیں کہ بعض اوقات بندے سے چول وج جاتی ہے۔ بعض اوقات بندے سے بے وقوفانہ بات ہو جاتی ہے، تو امریکی صدر نے چول ہی ماری ہے، تو یہ امریکی صدر نے بے وقوفانہ بات ہی کی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب امریکی صدر بات کر رہے تھے تو کوئی تک وجہ نہیں بنتی تھی اس بات کا، نہ پاکستان کا نام تھا نہ اس سے متعلق کوئی بات کی جارہی تھی اور نہ ہی ایٹمی قوت اور اثاثوں کے حوالے سے بات ہورہی تھی، ایسے ہی خواہ مخواہ انہوں نے پتا نہیں کیا ان کے ذہن میں بات آئی اور میں کہوں گا اس میں کوئی بنیادی بات نہیں ہے، اور اگر ہے بھی تو ہمارے وہ سیاستدان جو دوسرے ملکوں کے بارے میں جھوٹے پراپیگنڈے کرتے ہیں اپنی ذاتی مقاصد اور ملک میں اپنی سیاست کو بڑھانے کیلئے غلط پراپیگنڈے کرتے ہیں تو ہمیں اپنے رویوں کے حوالے سے بھی محتاط رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے