امریکی محکمۂ خارجہ کا وفد ڈیرک شولے کی قیادت میں وفد 17 فروری کو پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کی قیادت میں وفد 17 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ امریکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کا مقصد پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، انسدادِ دہشت گردی تعاون کو بڑھانا اور موسمیاتی بحران کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے ممکنہ طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے سینئر عہدے داروں کے وفد کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دو طرفہ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کی توثیق ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 14 تا 18 فروری ڈیوڈ شولے کی قیادت میں وفد بنگلا دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے