بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ اور سپر ماڈل اروشی روتیلا کسانوں کے حق میں بول اٹھیں

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارت میں 2 ماہ سے جاری کسانوں کا احتجاج جاری ہے، بھاری میڈیا کے مطابق  ایک اور بھارتی اداکارہ و سپر ماڈل  کسانوں کے حق میں بول اٹھیں۔ ذرائع کے مطابق 26 سالہ بھارتی اداکارہ اور سپر ماڈل اروشی روتیلا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اروشی روتیلا نے شملہ کے دورے کے دوران کہا کہ میں کسانوں کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ وہ اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 2 ماہ سے جاری کسان احتجاج کی ایک اور اداکارہ نے حمایت کردی،خیال رہے کہ اب تک زیادہ تر فنکار اس معاملے پر غیر جانبدار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  اداکارہ اور سپر ماڈل اروشی روتیلا سے قبل عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی تو کئی بالی ووڈ اداکار آستینیں چڑھا کر ان پر جوابی حملے کرنے لگے تھے۔

واضح رہے کہ بیشتر بھارتی اداکاروں نے کسان احتجاج کو ڈرامہ اور سازش قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکاروں کے اس رویے پر خود بھارتی عوام نے بھی تنقید کی اور کہا تھا کہ ان اداکاروں کو مودی سرکار کی جانب سے پیسہ دیا جارہا ہے جس کے بدلے یہ حکومت کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سلمان خان سمیت بعض اداکار اس معاملے پر غیر جانبدار بھی رہے اور حالات صحیح سمت جانے کی خواہش کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے