سقوط ڈھاکہ

سقوط ڈھاکہ کے سیاہ دن کو گزرے 51 برس بیت گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سقوط ڈھاکہ کا سیاہ دھبا پاکستان کی تاریخ پر آج ہی کے روز 1971 کو لگا تھا، اس روز مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو کر علیحدہ ملک بن گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس کے دو ٹکڑے کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، 16 دسمبر 1971 سے پہلے پاکستان مشرقی اور مغربی دو حصو ں پر مشتمل تھا جن میں سے مشرقی پاکستان (آج کا بنگلہ دیش) اورمغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) شامل تھے۔

51 برس پہلے آج کے دن مکار دشمن بھارت نے ہماری اندرونی غلط فہمیوں کو ریشہ دوانیوں کے ذریعے بڑھاوا دیا اور اپنی فوج مشرقی پاکستان میں داخل کر کے بنگلہ دیش بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ سقوط پاکستان کے پس پردہ کئی عوامل کارفرما تھے جن میں داخلی غلطیاں، ملکی کی بجائے ذاتی مفاد کی ترجیح اور اپنوں کے خلاف طاقت کا استعمال سمیت دیگر شامل تھے۔

1970 کے عام انتخابات میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیخ مجیب الرحمن کو اکثریت ملی تو اقتدار کی منتقلی کا معاملہ تنازعات کا شکار ہوگیا۔ بھارت نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے سیاستدانوں میں مخالفت کا الاو مزید بھڑکایا اور آپریشن جیک پاٹ لانچ کر کے مکتی باہنی کو مسلح مدد اور ٹریننگ فراہم کی اور بعد میں مشرقی پاکستان میں اپنی فوج داخل کر کے خون کے دریا بہائے۔

جنگ جب عروج پر تھی تو پاکستان کو جنگی مدد فراہم کرنے کیلئے قریبی اتحادی امریکہ نے چھٹا بحری بیڑا بھجوانے کا یقین دلایا مگر یہ وعدہ وفا نہ ہوا، صرف دھوکہ ثابت ہوا اور مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے