سیکیورٹی فورسز

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کوختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے