بلاول

ترک وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو کا بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ، عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے  ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران ترک وزیر خارجہ نے انہیں عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد پیش کی۔  خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو عید الفطر کی مبارک باد بھی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترکی ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاؤش اولو کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے