رانا ثناءاللہ

عدالتیں عمران نیازی کو ریلیف دینا بند کریں تو چند گھنٹوں میں ان کی سرکشی ختم کی جاسکتی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمرن نیازی کو عدالتوں سے ریلیف ملنا بند ہوجائے تو چند گھنٹوں میں ان کی سرکشی ختم کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر اسلحہ اور ممنوعہ استعمال کی اشیا موجود ہونے کی اطلاعات تھیں۔ زمان پارک سے کئی افراد حراست میں لیے ہیں، حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد مشکوک ریکارڈ کے حامل ہیں جس کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو طلب کیا تھا لیکن عمران خان تین چار سو افراد کے ہمراہ عدالت میں پہنچے جن میں سے 100 کے قریب افراد مسلح تھے، عمران خان مسلح گروہ کے ہمراہ عدالت میں جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے عمران خان کو مسلح گروہ کے ہمراہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی کیونکہ چند روز قبل بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احاطہ عدالت میں تھوڑ پھوڑ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر شیلنگ بھی کی گئی۔ عمران خان کا سیکیورٹی خدشات سے متعلق موقف جھوٹ ہے اگر ان کی جان کو کوئی خطرہ ہوتا تو وہ پولیس کی سیکیورٹی لیتے نا کہ دہشتگردوں کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے