گوہر اعجاز

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ گوہر اعجاز کو کامرس ڈویژن اور صنعت کے اہم کاموں اور ذمے داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تجارتی اور صنعتی منظر نامے کو نئی جہت دینے کا عزم لے کر آیا ہوں، تجارتی شعبہ جات میں پیچیدگیوں کو چیلنج سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کے قبول کیا ہے، ارادہ ہے اس مختصر عرصے میں ریاستی کاروباری اداروں کو منافع بخش بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گوہر اعجاز نےمزید کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں گارمنٹس کے لیے فلیگ شپ پراجیکٹ لانچ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ریاستی کاروباری اداروں کو ملنے والی سبسڈی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے