شازیہ مری

فواد کو وفاداری کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، اس نے کئی پارٹیاں بدلی اور ہر لیڈر کو مسکا لگایا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد کو وفاداری کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، فواد چوہدری نے کئی پارٹیاں بدلی اور ہر لیڈر کو مسکا لگایا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری زرداری صاحب پر جھوٹا الزام لگا کر چھپ گیا، سامنے آکر ثبوت پیش کرے کس نے کس کو پیسے دیئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پاکستانی سیاست میں مفاہمت کو فروغ دیا جبکہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران اینڈ کمپنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کی مہارت رکھتے ہیں، عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، سارے جھوٹ وہیں سے نکلیں گے۔ شازیہ مری نے کہا کہ زرداری صاحب لاہور پہنچے تو پی ٹی آئی والوں کی نییندں اڑ گئیں، پیسوں کی لین دین کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیو تو شیخ رشید کی نکلی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے