آئی فون

ایپل آئی او ایس 16 کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے رواں ماہ ہونے والی چار روزہ ایپل ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی  2022) میں اپنے نیکسٹ جنریشن آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل آئی اوایس 16 آپ کے آئی فون کی ہوم اسکرین کویکسربدل دے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اس میں نوٹی فیکیشنز اور فوٹوز کے کام کرنے کا طریقہ کار پچھلے آپریٹنگ سسٹم سے بلکل مختلف ہوگا۔ آئی اوایس 16 پراپ ڈیٹ ہونے والے استعمال کنندگان اپنی لاک اسکرین پرپسندیدہ تصاویر لگانے، فونٹ اسٹائل کو کسٹمائز کرنے کے ساتھ ساتھ ویجٹس کو ایک ہی نظر میں معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی اوایس 16 میں صارفین پیغام کوسینٹ اوران سینٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ساتھ ایڈٹ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ’ بائے ناؤ؛ پے لیٹر‘ اور’ ٹیپ ٹوپے‘ جیسے ادائیگیوں کے فیچربھی شامل کیے جائیں گے۔ لیکن ان تمام فیچرزسے صرف وہی صارفین مستفید ہوسکیں گے جو آئی فون 8 اور اس کے بعد کے ماڈل استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے