اسماعیل راہو

نیازی صاحب ریاست مدینہ انصاف سے چلتی ہے انصاف کے قتل سے نہیں۔ اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ سے مسلسل زیادتی کررہا ہے اور سندھ کے حقوق غصب کئے جارہے ہیں، عمران نیازی صاحب ریاست مدینہ انصاف سے چلتی ہے انصاف کے قتل سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو  نے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی اسکیموں میں سندھ ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ آمدنی دینے والے صوبے کو ترقیاتی اسکیموں سے محروم رکھا گیا ہے، عمران حکومت بتائے کہ سندھ کو پنجاب اور کے پی کے سے ترقیاتی اسکیمیں کم کیوں دی گئی ہیں؟

عمران راہو کا مزید کہنا ہے کہ عمران حکومت سندھ کے خلاف سازشیں بند کرے، سلیکٹڈ حکومت نے سندھ کو گیس، پانی، بجلی، اور ترقیاتی اسکیموں سےبھی محرو م رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت میں سندھ کو نا ترقیاتی منصوبے ملے ہیں اور نا ہی کوئی اسکیمیں ملی ہیں، ترقیاتی اسکیموں کی رقم سلیکٹڈ نے سندھ حکومت کو دینے کے بجائے وفاقی اداروں کو دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے