شہباز شریف

شہباز شریف کا بی این پی کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، والد کی وفاقت پر تعزیت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس موقع پر میاں شہباز شریف نے ان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ خیال رہے کہ نون لیگ کے صدر نے سردار عطا اللّہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان کے والد سردار عطا اللّہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اختر مینگل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سردار عطا اللّہ مینگل نے تمام عمر بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہد کی۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل بااصول انسان تھے، ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔دوسری جانب سردار اختر مینگل نے فون کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے