خواجہ سعد رفیق

حکومت نے تین سال میں مہنگائی، بیروزگاری اور جھوٹ کے سوا کے کچھ نہیں دیا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ حکومت نے ملک کو تین سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور جھوٹ کے سوا کے کچھ نہیں دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں مافیا کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ہیں اور بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ہے، ہماری الیکن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے