سی ٹی ڈی

خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

بھکر (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے