سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران 33 لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے، بلوچستان میں 9 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے اور متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ بارشوں کے باعث کوئٹہ، گوادر، چاغی، پسنی اور لسبیلہ سمیت متعدد شہروں میں نشیبی علاقے ڈوب گئے، چمن سمیت کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے دیہاتوں اور شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

سیلابی صورت حال کے باعث گوادر کا کراچی سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، گوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ بلوچستان میں تیز ہواؤں سے گھروں پر لگے سولر پینل اڑ گئے، اس دوران نو کچے مکانات تباہ ہوئے جبکہ تینتیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پرووونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش سے مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 46 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 17 بچے، 8 مرد اور 8 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے