ہیڈ فون

ہیڈفون کو طبی سینسر میں بدلنے والی چپ متعارف

نیو یارک (پاک صحافت) عام ہیڈ فون کو طبی سینسر میں بدلنے والے چپ متعارف کرادی گئی ہے، جی ہاں اس قبل  دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہیڈ فون اور ایئرفون صرف آواز سننے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم اب ایک چپ کا اضافہ کر کے انہیں نہایت کارآمد سینسر میں بدلا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رٹگرز یونیورسٹی کے انجینیئروں نے انتہائی کم خرچ اور آسان چِپ بنائی ہے جو ہیڈفون کو سینسر بنادیتی ہے اور اس کی ریڈنگ اسمارٹ فون پر آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگرچہ ابھی یہ سینسر بڑا ہے لیکن اسے مزید حساس اور چھوٹا بنایا جا سکتا ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس ایجاد کو ’ہیڈفائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح دنیا بھر میں استعمال ہونے والے لاکھوں کروڑوں ہیڈفونز کو کارآمد سینسر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ایک چپ کے اضافے سے ہیڈفون دل کی دھڑکن ناپنے، جائرو اسکوپ، اسراع پیما (ایسیلرومیٹر)، مائیکروفون اور دیگر آلات کا کام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ایجاد کے تحت تین ڈالر سے لے کر 15 ہزار ڈالر تک کے ہیڈ فون استعمال کئے گئے۔ اس کے بعد ہیڈفائی نے 97 سے 99.5 تک درستگی سے یوزر کو شناخت کیا۔ 96 سے 99 فیصد صحت سے دل کی دھڑکن گننے اور 99 فیصد ہی حرکات و سکنات کو کامیابی سے نوٹ کیا۔ اگرچہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس چپ کی بدولت دنیا بھر میں ایک انقلاب آسکتا ہے کیونکہ ہیڈفون ہر جگہ موجود ہیں اور دل کے مریض بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے