شازیہ مری

دوبارہ گنتی سے پیپلزپارٹی کے دو مزید امیدوارو کامیاب ہوجائیں گے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی سے پیپلزپارٹی کے مزید دو امیدواروں کی کامیابی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دیے گئے ہیں۔ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا۔ چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے