جے یو آئی

خیبرپختونخوا، دوبارہ گنتی میں جے یو آئی ف کا ایک اور امیدوار کامیاب

لکی مروت (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دی ہے جبکہ اب دوبارہ گنتی کے بعد جے یو آئی کا ایک اور امیدوار کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی ہے۔ تحصیل میں الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل بیٹنی میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف کو چیئرمین کی 17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جبکہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے