مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا، موجودہ حالات میں سبسڈی بھی نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈز نے قرض دینے سے پہلے چار ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کی شرط عائد کی تھی، جس پر ہم نے دوست ممالک سے رابطہ کر کے اس رقم کا انتظام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈالرز دینے کی تصدیق سعودی عرب کرے تو زیادہ اچھا اور بہتر ہے میں اس بات زیادہ بات نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے