خورشید شاہ

جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل بھی واپس کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کوضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنےدور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور پھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کےکچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے