وزیراعظم شہباز شریف

خود احتسابی نہ کی تو 700 سال اور بھی گزر گئے تو صورتحال جوں کی توں رہے گی، صدر ن لیگ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قوی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  خود احتسابی نہ کی تو 700 سال اور بھی گزر گئے تو صورتحال جوں کی توں رہے گی،  شہباز شریف کا کہنا ہے ہک کہ اگر آج بھی ہم اپنے ساتھ اور قوم سے وعدہ کریں تو ملک کی حالت بدل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں اپنے اعزا زمیں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کا امن بحال ہونے کا سو فیصد کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے، سی پیک اور پاکستان کے محدود وسائل سے جو منصوبے لگائے، اللہ کے کرم سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ شہبا شریف کا مزید کہنا تھا کہ اجتماعی کوشش کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، ذاتی خواہشات اور اغراض سے بلند ہوکر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے چلے گا تو چاروں صوبے بھی آگے چلیں گے،ترقی کریں گے،پاکستان کے لئے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں، ہمیں ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے