بلاول بھٹو

ہم امداد کی نہیں بلکہ انصاف کی بات کریں گے۔ بلاول بھٹو

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم عالمی برادری سے امداد کی نہیں بلکہ انصاف کی بات کریں گے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے لیکن اُس کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیات کے ساتھ ساتھ خوراک اور صحت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملیریا اور دیگر وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے