سونیا حسین

ایوارڈز نامزدگیوں پر معروف اداکارہ سونیا حسین پھٹ پڑیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سونیا حسین لکس ایوارڈز نامزدگیوں پر پھٹ پڑیں، اداکارہ کی جانب سے ایوارڈز نامزدگیوں کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں یہ دیکھ کر بہت مایوس ہوئی ہوں کہ سراب جیسے پروجیکٹس میں سے بھی ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں پر سونیا حسین پھٹ پڑیں اور ان نامزدگیوں کو ہی مسترد کردیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں آج تک ان ایوارڈز کا معیار سمجھ نہیں آیا، کیا یہ بامعنی مواد سے متعلق ہوتا ہے یا پھر مشہور ہونے والے پروجیکٹس سے متعلق؟

واضح رہے کہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ “ہم بامعنی مواد کی ضرورت سے متعلق بات کرتے ہیں، ایسا مواد جو عوام کو حقیقی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرے لیکن جب ایسا مواد تیار کرلیا جاتا ہے تو مشکل سے ہی کبھی اسے تسلیم کیا جاتا ہے یا اسے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ کیا یہ سب دہرا معیار نہیں؟”

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے