کسی نے اپنی محبت کا اظہار کیا اور نہ ملنے پر زہر کھانے کی دھمکی دی، ارسلا صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ ارسلا صدیقی نے انکشاف کیا کہ کسی نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور نہ ملنے پر زہر کھانے کی دھمکی بھی دی۔ اداکارہ کا کہنا ہے میں دو سال اس کے زہر کھانے کا انتظار کیا لیکن وہ پھر بھی زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارسلا صدیقی ایک نجی ٹی وی شومیں مہمان بنیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی شخص نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ انہیں اس شخص کی جانب سے شادی نہ کرنے پر زہر کھا کر مرجانے کی بھی دھمکی دی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ تو میں نے اسے کہا کہ کھا لو زہر اور مرجاؤ، اس کے بعد میں نے اس کے مرنے کا 2 سال انتظار بھی کیا لیکن وہ ابھی تک زندہ ہے اور خوش ہے۔ اس پر میزبان کی جانب سے اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تو آپ کو دکھ کس بات کا ہے جس پر اداکارہ ارسلا نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ میری بہن نے صحیح بولا تھا ارسلا کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے