خواجہ آصف

خواجہ آصف نے وزیر دفاع کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع پہنچنے پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان نے خواجہ محمد آصف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارتوں اور اُس کے انتظامی محکموں کے کردار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات پورا کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے