ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ارادہ ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ارادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ، یوکرین وزرائےدفاع کے درمیان 7 نومبر کو ٹیلیفون پر اس موضوع پربات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے