خواجہ آصف

خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔ تاہم آج احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ خواجہ آصف کو گزشتہ برس 29 دسمبر 2020ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگن کے رہنما نے اپنی درخواستِ ضمانت رواں برس 27 مارچ 2021ء کو دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے