سینیٹ

سینیٹ میں خوراک کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں خوراک کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے خوراک کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے شرم کا مقام ہے، مسلم ممالک کی افواج ہیں مگر ہم کھانا نہیں پہنچا سکتے، یہ پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے لئے شرم کا مقام ہے۔

سینیٹ اجلاس کے فوری بعد دیکھا گیا کہ اجلاس میں کوئی بھی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا، سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار بھی موجود نہیں تھے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ فلسطین میں لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، مسلمان دنیا میں ظلم کا شکار ہیں، مسلمانوں کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، فلسطین کے لوگوں کے لیے امداد بھیجنے کے لیے راستہ نہیں دیا جا رہا، اگر مسلمان متحد ہو کر کچھ کریں تو ہم کمزور نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں اسلامی کانفرنس کروا کر دنیا کو پیغام دیا تھا کہ مسلمان متحد ہیں، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں وہ منظر دیکھ کر جو اسرائیل، فلسطینیوں کے ساتھ کر رہا ہے، فلسطین میں لوگ سڑکوں سے پانی پی رہے ہیں، آج جو فلسطین میں ہو رہا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے