سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے نواحی علاقے خیل تھل کے پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ خفیہ اطلاع پر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو بارود سے اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے