عابد شیر علی

پاکستان کی معاشی سلامتی واضح طور پر مخدوش ہو چکی ہے، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 50 ارب ڈالر قرضوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی سلامتی واضح طور پر مخدوش ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی مقبول سائت ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ معاشی تحفظ قومی سلامتی کا سب سے بڑا عنصر ہے اور 50 ارب ڈالر قرضوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی سلامتی واضح طور پر مخدوش ہو چکی ہے۔ اس انبار کی نیچے دب کر قومی سلامتی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تحریری طور پر نیشنل سیکیورٹی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کی منظوری قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی جانب سے دی جا چکی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کے مسودے جو تیار کرنے میں سات برس لگ گئے اور آج بالآخر یہ منظور ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے