میرا

اداکارہ میرا نے خودکشی کی دھمکی دیدی

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ میرا نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی دی دے اور کہا کہ میری خودکشی کی ذمہ داری ریاست مدینہ  کے دعویداروں پر ہو گی۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیر اعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج مدد کی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طرح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی۔ میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں، 10 سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں، بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے