قومی اسمبلی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صلح صفائی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرکے صلح و صفائی کے لئے اسمبلی کے 14 ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کو قانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد کمیٹی ٹی او آرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کرے گی۔

کمیٹی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے