شرجیل میمن

خواب دیکھنے والوں کو کسی صورت جیتنے نہیں دیں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ خواب دیکھنے والوں کو کسی صورت الیکشن جیتنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا، اس بار بھی حیدرآباد سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ لوگ نفرت کی سیاست دفن کرچکے ہیں، لوگ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو چننا چاہتے ہیں، سندھ سے پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پیپلزپارٹی کو بڑا مارجن ملے گا۔ چنو نئی سوچ کو یہ بلاول بھٹو کا ویژن ہے، وہ لوگ جو خواب دیکھ رہے ہیں، ان کو جیتنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے