اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے پر اکبر ایس بابر کا ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے پر اکبر ایس بابر کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی۔ ہم اس کوشش میں ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ جو قانون سے بالاتر نہ ہو، ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے، ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے، یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن پر آئین کے مطابق فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق یہ تمام کالعدم ممبران ہیں، ہم اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ ہم پر الزامات لگائے گئے، میرے اوپر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا گیا تھا جس میں سرخرو ہوا۔

بہت سے نوجوان لوگ ہیں پارٹی میں جو پروپیگنڈا کا حصہ بنے، میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت بڑا دوست ہوں، آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے لئے لڑ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے