نواز شریف

خطے کی بدلتی صورتحال، نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

لاہور (پاک صحافت) خطے کی بدلتی صورت حال اور ملک کی حالیہ سیاسی صوتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے، خیال رہے کہ  پارٹی اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے، جس میں پارٹی قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ  پارٹی کے آن لائن اجلاس میں خطے کی صورتحال اور ملکی سیاسی معاملات زیر بحث آئے ۔

واضح رہے کہ  اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق کے علاوہ ایاز صادق ،خواجہ آصف ،رانا تنویر ،مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو تجاویز سے آگاہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے